اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Entertainment

Misc

Technology

Travel

» » ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے مبارکباد کے پیغامات


پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے دو معروف سٹارز، اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے انھیں مبارکباد کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے محبت بھرے پیغامات میں شادی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نو بیاہتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔70برس کی ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں اکڑ بکڑ، الف نون، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، آنگن، گل رانا اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا۔دوسری طرف 70 سالہ منظر صہبائی اپنے کیریئر میں ماہ میر، بول اور زندہ بھاگ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ ’الف‘ میں منظر صہبائی کی اداکاری کو بھی خوب پذیرائی ملی ہے۔ٹوئٹر پر عروج منیر نے لکھا: ’ایک نئی شروعات کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔ محبت کی کوئی عمر نہیں۔ مجھے یہ دونوں بہت پیارے لگے۔ دونوں کو مبارکباد۔‘عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے بھی اپنے پیغام میں اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی لیکن کچھ سیاسی دل جلوں نے اپنے دل کی بھراس بھی نکالی۔شیر دل نامی ایک صارف نے لکھا: ’وہ تمام لوگ جو ثمینہ احمد اور صہبائی کو مبارکباد دے رہے ہیں انھوں نے کبھی عمران خان کی 65 برس کی عمر میں تیسری شادی پر تنقید کی تھی۔‘یاد رہے کہ بی بی سی کے معروف براڈ کاسٹر یاور عباس نے بھی گزشتہ ماہ لندن میں مصنفہ اور ڈائریکٹر نور ظہیر سے شادی کی ہے۔ یاور عباس اس سال ستمبر میں اپنی 100ویں سالگرہ منائیں گے۔

پیپرز skylinkers academy dhonday

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں