اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Entertainment

Misc

Technology

Travel

» » پیدائش کے پہلے 4 ماہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ جان کر ہر ماں بچے کو اپنا ہی دودھ پلائے



پیدائش کے بعد بچے کے لیے ماں کے دودھ کا کوئی متبادل ممکن نہیں ہو سکتا۔ اب امریکی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں اس کا بچے کے لیے ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر ماں بچے کو اپنا دودھ پلائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جن بچوں کو مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں ان کو پیدائش کے بعد چار ماہ تک وائرل انفیکشنز اور دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا کم ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں124 بچوں پر تجربات کیے۔ان میں سے جن بچوں کو ماﺅں نے اپنا دودھ نہیں پلایا تھا اور انہیں شروع سے فارمولا دودھ پر پالا جا رہا تھا ان کو
4ماہ کی عمر تک وائرس لاحق ہونے کی شرح 30فیصد تھی۔ اس کے برعکس جن بچوں کو مائیں اپنا دودھ پلارہی تھیں ان میں سے صرف 9فیصد کو مختلف قسم کے وائرس لاحق ہوئے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فریڈرک بش مین کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے نتائج سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ پیدائش کے بعد پہلے چند مہینوں میں کچھ بچے زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں اور ان میں ایسی انفیکشنز زیادہ کیوں ہوتی ہیں جن سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔“



پیپرز skylinkers academy dhonday

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں